ترکیہ اور شام کیلئے 21 ٹرکوں پر مشتمل پاکستانی امدادی سامان براستہ ایران روانہ

کوئٹہ : برادر اسلامی ملک ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے اکیس NLC ٹرالرز پر مشتمل امدادی سامان پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان سے کسٹم کلیئرنس کے بعد ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ سے براستہ ایران روانہ کر دیا گیازلزلے سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ترکیہ اور شام کے لیے امدادی سامان کے پہلے قافلے کو تفتان پرانچارج نیشل لاجسٹک سیل بارڈر ٹرمینل نے وصول کیااور اس کی کلیرنس کے بعد ایران کے راستے ترکیہ اور شام روانہ کر دیا ہے 250 ٹن پر مشتمل امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کے لیے خمیے ، کمبل اور دوسری ضروری چیزیں شامل ہیںاکیس NLCٹرالرز پر مشتمل امدادی سامان اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور سے پانچ دن میں براستہ کوئٹہ تفتان پہنچا ہے امدادی سامان سات روز میں ایران کے راستے ترکیہ اور شام پہنچے گا زمینی راستے سے ترکیہ اور شام بھجوائی جانے والی امداد کی یہ پہلی کھیپ 250ٹن پر مشتمل ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں امداد اکٹھی کی جا رہی ہے ۔جسے آنے والے دنوں میں این ڈی ایم اے کی طرف NLC کے ٹرالرز پر تفتان کے راستے سے زلزلہ متاثرین کے لیے بھجوایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں