ہزارہ ٹاؤن واقعہ افسوس ناک،نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جام کمال خان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ افسوس ناک ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ قابل مذمت ہے واقعہ میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوناک ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی سوگ واران صبر و تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے پر رہیں ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے نامزد ملزما ن کو گرفتار کرلیاگیا ہے زخمیوں کو کراچی میں طبی امداد فراہم کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں