شام میں داعش کا حملہ تخریب کاری کیخلاف جنگ میں واشنگٹن کا دوہرا معیار ہے، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے صوبہ حمص میں شہریوں اور شامی فورسز پر داعش کے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 50 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔ ہفتے کے روز ایک بیان میں کنانی نے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ پالیسیاں اور نقطہ نظر تخریب کاری کیخلاف جنگ سمیت بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے میں حکومت کے دوہرے معیار کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے شام کے شہر حمص کے نواحی علاقے میں داعش کے وحشیانہ جرم کی بھی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد بے گناہ افراد اور شامی فوجی دستوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے شام کی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ترجمان نے داعش کی باقیات اور دیگر معروف کالعدم گروہوں کیخلاف شامی حکومت کی لڑائی کے لیے موثر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت کو مزید دہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جو کہ داعش کے تخلیق کاروں اور پشت پناہی کرنے والوں میں سے ایک ہے، شام کے بعض علاقوں میں غیر قانونی فوجی موجودگی اس گروہ کے جرائم اور شام میں عدم تحفظ کے تسلسل میں ایک ساتھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں