مفاد پرست عناصر نے جاوید جبار کے خلاف غلط خبریں پھیلا کر انکی ساکھ متاثر کی،وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے جاوید جبار کے بطور این ایف سی رکن استعفے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے جاوید جبار کے خلاف غلط خبریں پھیلا کر انکی ساکھ متاثر کی اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلی جام کمال خان نے کہا کہ جاوید جبار نے رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیا ہے یہ افسوس ناک واقعہ ہے کہ کیسے مفاد پرست عناصر نے انکے خلاف غلط خبریں پھیلا کر انکی ساکھ متاثر کی انہوں نے کہا کہ جاوید جبار بڑھے لکھے، تجربہ کار اور بلوچستان و این ایف سی پر کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایااور منفی کرداد ادا کیا امید ہے کہ وہ جلد ہی اس بات کا احساس کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں