حیدرآباد، ٹریفک حادثے میں 2 مسافر جاں بحق، 5 زخمی

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد کے قریب ٹریلرمنی ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کہ نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر ٹریلر نے منی ٹرک کو ٹکر ماری، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی کے علاقے دھوراجی سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں