گورنرپنجاب سے گورنرسندھ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور رینجرز اور پولیس کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کر اچی میں شہید اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، سب کو متحد ہو کر ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے ایک بار پھر بچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی معیشت کو ازسرِ نو مضبوط کرنا ہوگا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مل کر ایسا راستہ نکالنا ہے جہاں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو،سب سے بڑا چیلنج دنیا میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں