اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدارکی فائرنگ، پروفیسر جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے پروفیسر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں