جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں،مسرت چیمہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، عوام جابر حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاجا گرفتاریاں دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں،عوام جابر حکومت کے اقدامات کیخلاف احتجاجا گرفتاریاں دیںگے،پانامہ رانی ، انکی کنیزیں ،غلام اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ایک منصوبے کے تحت منفی مہم چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ چاہتا ہے ایف آئی اے اور نیب کی طرح عدلیہ بھی ان کے تابع ہو جائے، امپورٹڈ ٹولے کو کامیاب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں باندھنے کی کوشش ہو رہی ہے، لیگی مفرور شخص کو ملک کیلئے ناگزیر قرار دے رہے ہیں لیکن موصوف لندن چھوڑنے کو تیار نہیں۔ڈیفالٹ کی بات کرنے والوںکو ملک دشمن کہا گیا ، خواجہ آصف کے اعتراف پر کیا کہیں گے ؟مریم نواز ٹھیک کہتی ہیں انکی حکومت نہیں، یہ چوروں ، لٹیروں کی حکومت ہے ،قوم کو بتایا گیا بغیر تنخواہ کام کرینگے ، ارسطو نے1800کی بجائے 4500سی سی گاڑی مانگ لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں