بلوچستان، کورونا یا اس کے شبے میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع،تعداد 76ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں اسپتالوں اور گھروں میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات پرنئی پالیسی جاری کردی گئی، جس کے تحت اسپتال اور گھروں میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان نے کہا گزشتہ 2ہفتے میں 30 اموات کی ممکنہ وجہ کوروناوائرس قرار دی گئی، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنرز پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، کمیٹی گھروں میں اموات کی اصل وجہ کا تعین کرے گی، 30 اموات فاطمہ جناح اسپتال اورشیخ زیداسپتال میں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں