عمران کی گرفتاری مشکل نہیں، جب حکومت بولے پکڑ لیں گے، رانا ثنا

فیصل آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل نہیں جس دن حکومت فیصلہ کرے گی اس دن گرفتار کرلیا جائے گا، اگر چاہتے تو ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو قاتلانہ حملے کی کہانی بیان کررہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے، انہیں اسکے سوا کچھ بولنا نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں