بلوچستان کے نام پر جعلی ڈومیسائل افراد کو وفاقی پوسٹوں پر بھرتی کیا جارہا ہے ،بی ایس او پجار

خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی اراکین مرکزی کمیٹی کریم بلوچ،گورگین بلوچ،طارق بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے وفاقی حکومت بلوچستان کے تعلیم یافتہ طبقے کے ساتھ حق تلفی بند کریں ہزاروں جعلی ڈومیسائل کے نشاندھی کے باوجود ان کے کیخلاف کاروئی نا کرنا بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی وقتوں سے بلوچستان کے نام پر جعلی ڈومیسائل افراد کو وفاقی پوسٹوں پر بھرتی کیا جارہا ہے یہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا بلوچستان کے عوام گزشتہ 70 سالوں سے پسماندگی ،بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں حکام بالا نے کبھی بھی بلوچستان کے مسئلوں کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی جس سے بلوچستان کے مسائل اور بڑھتے گئے بلوچستان کو احساس محرومیت کا شکار کرنے والا یہی طبقہ ہے جو بلوچستان کے حق و حقوق پھر قبضہ گیر ہیں ۔

انہوں نے کہا ایوان بالا سینیٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرز نے ایوان بالا کے زریعے قبضہ گیر مافیا کے خلاف آواز بھی بلند کیا مگر ان کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی اگر اسی طرح بلوچستان کے ساتھ ظلم ستم بھڑتا گیا بلوچستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہونگے جعلی ڈومیسائل رکھنے والے جعل ساز عناصر کو کسی رحایت کا مستحق نا سمجھا جائیں بلکہ یہ وہ عناصر ہیں جن کے ہاتھوں ہمیشہ بلوچستان کا استحصال ہوتا آرہا ہے ۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان کے زریعے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام سینٹرز اراکین قومی اسمبلی اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے بلوچستان کے مستحق تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں