ہزارہ ٹاؤن واقعے کو سنی شیعہ اور پشتون ہزارہ جنگ کا رنگ دینے سے گریز کیا جائے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاون واقعہ میں شہید ہونے والے بلال شہید کے فاتحہ خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلال شہید کے ساتھ پیش آنے والا دردناک واقعہ ظلم درندگی اور انسانیت دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹان واقعے کو سنی شیعہ اور پشتون ہزارہ جنگ کا رنگ دینے سے گریز کیا جائے چند شرپسند افراد کا غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کو پوری قوم یا فرقے کے خلاف بطور نفرت استعمال کرنا درست نہیں انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹان واقعہ ظلم و درندگی ہے ہم نے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی ہے ظالم چاہے جو بھی ہو انہیں ظلم کی سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باسیوں نے ہمیشہ دوستی اور دشمنی میں روایت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ایک مظلوم انسان کا قتل اور اس کے بعد جسد کی بے حرمتی بلوچستان کے قبائلی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی ہے واقعے میں ملوث درندوں کو عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے معتبرین کا واقعہ کے حل میں سست روی باعث تشویش ہے حکومت انتظامیہ سیاسی جماعتیں اور قبائلی رہنما اس طرز کے واقعات کی تدارک کے لیے لائحہ عمل طے کرے تاکہ یہاں آباد برادر اقوام ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں