مولانا طارق جمیل چھوٹ لگنے سے زخمی

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے تاہم طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحت کاملہ کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی۔
دو روز قبل بلڈ پریشر کم ھونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی،آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک یوں،صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاوں کی درخواست ھے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے اپنے ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے، اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی،
امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں
ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے
فللہ الحمد!
مولونا عمران بشیر نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے گھر میں گرے تھے، گرنے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک خون بہا۔انہوں نے بتایا کہ چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔
استاد جی مولانا طارق جمیل صاحب سے ابھی فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا، استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے۔عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔حضرت کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھےآمین یارب العالمین!انہوں نے لکھا کہ امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں اور اب الحمداللہ طارق جمیل کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔مولانا عمران بشیر کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔ (آمین)

اپنا تبصرہ بھیجیں