عمران خان بھارتی جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں، شہباز شریف

لاہور (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم حملوں، عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں