کارکن فائنل تحریک کیلئے تیار، عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں، تحریک انصاف

لاہور (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی رہنماﺅں فواد چوہدری ،حماد اظہر، ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اور نگران حکومت مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،آئی جی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کوئی حیثیت نہیں، پنجاب حکومت بہت بڑی بدمعاش ہے،آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زمان پارک سے اینٹی ٹینک اور دیگر اشیا ءبرآمد نہیں کیں، پنجاب کا موجودہ وزیر اعلی چاہتا ہے لاشیں گریں کیونکہ وہ انتخابات کی مہم کی اجازت نہیں دے رہا،مذاکرات کی کوشش مریم نواز گروپ خراب کر رہا ہے، ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے،زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں