پشاور،امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 اٹھارہ سے 22 مارچ تک نافذالعمل رہے گی، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں