وفاق کا غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں