وندر میں رکشہ ڈرائیور نے خودکشی کرلی، ڈیرہ اللہ یار میں لڑائی اور حادثے میں 7 افراد زخمی

وندر، جعفر آباد (آن لائن) وندر میں رکشہ ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر رسی سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس، متوفی پھٹان کالونی کا رہائشی تھا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ اللہ یار میں 2 گروپوں کی لڑائی میں3 افراد زخمی، کار اور ٹرک میں تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کی جمالی بائی پاس کے مقام پر دو گروپوں میں معمولی تنازع کے باعث لڑائی ہوگئی فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا لڑائی کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے ادھر بائی پاس پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے باعث کار میں سوار4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس نے دونوں واقعات کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں