نال سول ہسپتال میں ایکسرے مشین غیر فعال، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
نال :تحصیل نال سول ہسپتال میں گزشتہ کئی سال سے منظور ہونے والی ایکسرے مشین تاحال غیر فعال، معمولی ایکسرے کرنے کےلے غریب عوام کو 45 کلو میٹر دور خضدار جانا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیول ہسپتال نال کےلے منظور ہونے والے ایکسرہ مشین تاحال غیر فعال ایکسرہ مشین کو چلانے کےلے باقاعدہ عملہ بھرتی ہوا، تنخواہیں ہر ماہ باقاعدہ وصول کررہے ہیں لیکن ایکسرے مشین ابھی تک غیر فعال ہے ایکسرے مشین غیر فعال ہونے کی وجہ سے معمولی ایکسرے کےلے غریب عوام کو 45 کلو میٹر دور خضدار جانا پڑتا ہے، جس سے ان کا وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہرہی ڈی سی خضدار ودیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال نال کی ایکسرے مشین کو فعال کرکے انہیں مزید مشکلات سے بچائیں۔
Load/Hide Comments