کراچی، پی ٹی آئی جلسے میں رہنماﺅں میں جھگڑا، آفتاب صدیقی نے شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی راشد منہاس روڈ پر پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران رہنماﺅں کے درمیان تلخ کلامی۔ جلسے کے دوران آفتاب صدیقی اور فردوس شمیم نقوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا، مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی میں تلخ کلامی ہوئی، فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔ فردوس شمیم نے دوران تقریر کارکنان سے کہا آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا، سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑے، آفتاب صدیقی کا فردوس شمیم نقوی کو جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں