امریکا ، جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا نے تجرباتی میزائل داغ دیا

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران تجرباتی شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کردیا، جاپان اور جنوبی کوریا کی شدید مذمت۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ڈونگ چینگ ری کے مقام سے فائر کیے گئے میزائل نے 800 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری فوجی مشقوں کیلئے ایک اہم پیغام ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کرنے کے بعد امریکا نے کورین پیننسولا میں بی-1 بی اسٹریٹجک بومبر تعینات کردیا تاہم جنوبی کورین حکام کا کہنا تھا کہ بومبر کی تعیناتی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، اس کا جنوبی کوریا کے تازہ میزائل لانچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جنوبی کورین حکام نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ لانچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی قرار دے دیا۔ دوسری جانب جاپانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کورین پیننسولا میں جاپان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی جاری تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں