لورالائی میں غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں سے لدے دو ٹرک پکڑے گئے
لورالائی :لورالائی میں محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی جنگلات کی کٹائی کے خلاف کاروائی ،غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں سے لدے دو ٹرکوںکو تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علا قے سر غنڈ میں محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے جنگلات کی کٹائی کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں سے لدے دو ٹرکوںکو تحویل میں لے لیا اس موقع پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کی جانب سے محکمہ جنگلا ت اور ضلعی انتظامیہ کو لاکھوں روپے رشوت دینے کی پیش کش بھی کی گئی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے لورالائی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی کاروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔
Load/Hide Comments