بلوچستان کی 5 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کا عمل جاری

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کی پانچ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے انٹرویو کا عمل جاری ،سرچ کمیٹی میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر وائس چانسلروں کا انتخاب کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی پانچ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے انٹرویو کا عمل جاری ہے وائس چانسلر ز کے امیدواروں کے انٹرویو قائم سرچ کمیٹی لے رہی ہے جس میں ڈاکٹر عاصمہ حیدر آئی بی اے،ڈاکٹر بیکا رام ،ڈاکٹر دوست محمد ایل یو اے ایم ایس شامل جبکہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حافظ عبدالماجد اور گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بھی سرچ کمیٹی کے رکن ہیں ۔سرچ کمیٹی میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر وائس چانسلروں کا انتخاب کریگی صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہرین تعلیم پر مشتمل سرچ کمیٹی کے ذریعہ وائس چانسلر زکی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضع ہدایت ہے کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔طلباءاساتذہ اور تعلیمی و عوامی حلقوں نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں