پاکستان میں ڈائیلاسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ، ایک سیشن ساڑھے پانچ ہزار تک جاپہنچا

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پاکستان میں چند مہینے پہلے 4 ہزار روپے میں ہونے والا ڈائیلیسزکا ایک سیشن ساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچا۔ سی ای او پاکستان کڈنی سینٹر ڈاکٹر خلیل الرحمن کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گردوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر خلیل الرحمن کے مطابق علاج کی لاگت بڑھنے سے پاکستان کڈنی سینٹر جیسے رفاہی اداروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، اندازے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بالغ افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں