جمہوریہ کونگو میں باغی گروپ کا حملہ،14 شہری ہلاک

کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 14 شہری مارے گئے،مقامی پریس کے مطابق، شمالی کیوو صوبے سے وابستہ لوبیرو قصبے میں ڈیموکریٹک اتحاد نامی باغی گروپ نے حملہ کر دیا جس میں 14 شہری مارے گئے،یوگنڈا اور کونگو میں نوے کی دہائی سے مصروف باغی گروپ’’اے ڈی ایف‘‘کا قیام ، یوگنڈا نیشنل لبرل فورس ،یوگنڈا مسلم لبریشن فورس اور تبلیغی جماعت جیسی تنظیموں کے اتحاد سے عمل میں آیا تھا،اس تنظیم نے سال 2014سے اب تک ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں