صحافی صدیق جان گرفتار، عمران خان کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے صحافی اور یو ٹیوبر صدیق جان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صدیق جان کواسلام آباد کے علاقے میلوڈی سے ان کےدفترکےباہر سے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا۔نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ صدیق جان کو شیلنگ کے ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ صدیق جان کو حراست میں لینے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد صدیق جان کو اپنے ہمراہ لے جارہے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی صدیق جان کی گرفتاری پر مذمت کردی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ صدیق جان کی گرفتاری پر پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامی سمجھے جانے والے ہر شخص کو ڈھٹائی کے ساتھ نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض، جمیل فاروقی ، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، غلام حسین اور معید پیرزادہ سب اس سے متاثر ہیں ۔ عمران خان نےمزید کہا کہ بول نیوز اور اے آر وائی کے مالکان کو بھی نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں