خالد مگسی اور طاہر بزنجو کا جلد الیکشن کا مشورہ جسٹس عیسیٰ کیخلاف پٹیشن واپس لی جائے ، اسلم بھوتانی

اسلام آباد: حکومتی اتحادیوںنے بھی حکومت کوجلد ازجلد االیکشن کی تاریخ دینے کا مشورہ دے دیا،حکومتی اتحادیوں کاکہناتھاکہ سیاسی جماعتوں کو عوامی میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہئے اختلافی معاملات کو گفتگو وشنید کے ذریعے حل کرنا چاہئے ۔بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔حکومتی اتحادی سینیٹر طاہر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری رائے میں پچاس سالوں کے دوران آئین اصل روح کے مطابق کبھی نافذ نہیں ہواسیاسی جماعتوں کو عوامی میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہئے اختلافی معاملات کو گفتگو وشنید کے ذریعے حل کرنا چاہئے باہمی مشاورت کے ساتھ جتنی جلدی ہو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔ باپ پارٹی کے پارلیمانی رہنما اسمبلی خالدمگسی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھ رہا تھا آج کوئی مشترکہ اجلاس میں دھماکہ ہونے والا ہے مگر یہاں تو کچھ بھی نہیں ہوا۔ پوری قوم منتظر تھی مگر یہاں تو کچھ بھی نہیں فیصلے کرنے ہیں تو پھر جرت مندی کیساتھ فیصلے کریں افسوس کی بات ہے کہ لندن اور بیرون ملک اداروں کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے بہت افسوسناک صورتحال ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے ہمیں ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے مشکل اور سخت فیصلے کرنا ہونگے۔حب(نمائندہ انتخاب)قومی ادارے مقدم ہیں اِنکا احترام ہونا چاہئے تاہم عزت واحترام کا تعلق اداروں کے اصولوں اور رویوں سے وابستہ ہوتا ہے عدلیہ ہو یا پارلیمنٹ اور پاک افواج سب مقدم ہیں لیکن عزت اپنے رویوں اپنے منصفانہ فیصلوںاور اصولوں سے کرائی جاتی ہے ورنہ اس کے برعکس عزت نہیں کی جاتی سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کی طرف سے جو کیو ریوٹپ پٹیشن کو سپریم کورٹ سے واپس لیا جائے یہ بات لسبیلہ گوادر حب سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ایم این اے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا صد احترام لیکن آجکل جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں وہ ہر زد زبان عام ہے میڈیا پر ہم دیکھتے ہیں کہ جس سے کوئی اچھا تاثر نہیں ملتا ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سپریم کورٹ کے آئندہ متوقع چیف جسٹس کا تعلق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک مایہ ناز فرزند جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ہونگے انھوں نے کہاکہ پچھلے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیا کچھ نہیں کیا گیا لیکن الحمد اللہ سپریم کورٹ کے 10ججز نے انکے خلاف ریفرنس کو ختم کیا FBRکی رپورٹ کو سپریم کورٹ کے ججز نے ختم کیا اسکے باوجود بھی انہیں بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ بننے سے روکنے کےلئے اُسوقت کی حکومت نے ایک کیورٹپ پٹیشن داخل کی انھوں نے کہاکہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کیورٹپ پٹیشن کیا ہے جبکہ ججز کی اکثریت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تمام معاملات سے بری الزمہ قرار دیا اسلم بھوتانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میری آپ کی توسط سے موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ یہ کیورٹپ پٹیشن عدالت میں ہے تو اُسے پٹیشن کو واپس لیا جائے کیونکہ بلوچستان کے ایک فرزند چیف جسٹس بننے جارہے ہیں اسلم بھوتانی نے کہاکہ وہ یہ سب کچھ اس لیئے کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان سے ایک چیف جسٹس بنے گا اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے عدلیہ کا وقار بلند ہو گا اور اسوقت جو کیفیت ہے اُسے دور کرنے میں وہ اپنا بہتر کردار ادا کریں گے اور بہت سی عدالتوں کے فیصلے پر جو تشویش ہے مجھے امید ہے کہ نئے چیف جسٹس جب آئیں گے تو وہ ان سب چیزوں کا مداوا کرینگے ایم این اے اسلم بھوتانی کہا کہ افواج پاکستان ہم سب کےلئے قابل احترام ہیں ہم عزت کرتے ہیں پارلیمنٹ کی بھی عزت ہوئی چاہئے اور افواج پاکستان کو ہر جگہ بدنام کرنا بھی اچھی روایت نہیں اس سے ملک کمزور ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ میری اداروں سے بھی گزارش ہے کہ آئین پاکستان میں ہر ایک کا دائرہ کار متعین کر رکھا ہے چاہیے وہ عدلیہ ہو چاہئے ہو یا پارلیمنٹ و سب آئین کے مقررہ کردہ دائرے میں رہ کرکام کریں گے تویہ ملک خوبصورت بنے گا اور ترقی کرے گا انھوں نے کہا کہ عوام کو انکے صوابدید پر چھوڑا جائے کہ وہ کس کو اپنا نمائندہ منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں