ڈمی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا، الیکشن کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا پیغام دیا ، فواد

لاہور : رانا ثناءاللہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، یہ گروہ پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرچکا ہے، سپریم کورٹ بیان کا نوٹس لے اور وزیرداخلہ راناثناءاللہ کو نااہل کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے پیغام دیا ہے کہ وہ90دن کے اندر الیکشن کے حکم پرعمل درآمد نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن والے دن بھی ایسی ہی تقریر پنجاب اسمبلی میں کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد یہ فیصلہ عوام کریں گے، جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کے سامنے آنے سے نہیں گھبرانا چاہیے، پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے فرار کیلئے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں