عمران خان کے ارد گرد لوگوں کے بیرون ملک ایجنسیوں سے تعلقات ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اورسابق وفاقی وزیر محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب تک آپ چھترول، چکوال سے لے کر کوئٹہ تک اور کوئٹہ سے چھوٹی چپل کی چھترول بہاولپور اور بہاولپور سے چھوٹی چپل کی چھترول بیرون ملک نہیں کریں گے ، سانپ کاسرنہیں کچلیں گے توپاکستان کے مسئلے تباہی پر چلے جائیں گے ،کیونکہ ان دوخاص کا مفاد عدلیہ کے اندر بھی ہے ، سیاسی جماعت کے اندر بھی ہے، میڈیا چینل کے مالکان کے اندر بھی ہے، پولیس کے اندر بھی ہے، ایف آئی اے کے اندر بھی ہے، اداروں کے اندر بھی ہے، یہ بندے پہلے بھی تباہی کرتے آئے ہیں، آج بھی تباہی کررہے ہیں اورآگے بھی تباہی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار فیصل واوڈانے ایک نجی ٹی سے انٹرویومیںکیا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دو خاص، غیر سیاسی، تین سانپ سیاسی، پی ٹی آئی کے اندرعمران خان کے قریب اور کچھ سیاسی کیڑے عمران خان کے قریب ، یہ جتھے پہلے بھی عمران خان کو تباہی کے راستے پر لے کر گئے ہیں ، ان کی وجہ سے کچھ لوگ اندرچلے جائیں گے ، اورانہیں دوخاص ، تین سانپ اور کیڑوں نے عمران خان کو آخر یہ اطلاع دی ہے کہ یہ پلان ہے، پلان کو ایگزیکیوٹ اورلوگوں کو اندر کروانے والے یہی لوگ ہیں، یعنی کہ میں عمران خان کے پاس گیا، میں نے وہ آدمی پہلے پلیس کردیئے ، میرے ساتھ دوخاص ملے ہوئے تھے ، میںنے لڑائی جھگڑااورگولی چلانے والے لوگ اندرکردیئے اورمیں عمران خان کے پاس آیااور بتایا کہ حکومت کا یہ پلان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکارکی اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایک اچھے بڑے لیڈر کے ساتھ ایسا منصوبہ بناسکے اورکسی کو ایسا منصوبہ بنانا بھی نہیں چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں کوئی رشوت دیتا ہے تووہ پے آرڈر کے زریعہ تونہیں دیتا اورجب کوئی قتل کامنصوبہ کرتا ہے تووہ ویڈیو بنا کرقتل نہیں کرتا،اس پیرامیٹز کے بیچ میں آپ نے ساری چیزیں اکٹھی کرنی ہیں اوراس کو اکٹھا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔جب گھر کے آدمی بھیدی بن جائیں توپھر تباہی بہت آسان ہوتی ہے۔ میں ملکی مفاد، اداروں کے مفاد میں انارکی کو بچاتے ہوئے سنبھال کراپنا پیغام کافی دنوں سے پہنچا رہا ہوں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے زمان پارک والے گیٹ پر جوہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔میں بار، بار بتا رہا ہوں کہ عمران خان کے ادرگرد جو لوگ ہیں ان کے بیرون ملک ایجنسیوں سے تعلقات ہیں، اس کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں کیونکہ میں توخودحصہ تھا اس لئے ہر چیز سمجھ میں آتی ہے، اگر میں غلط ہوں تومجھ پر سختی کریں، اگر میں ٹھیک ہوں تو جاکرچیک توکریں۔ عمران خان کو انفارمیشن کس نے دی ہے وہ یہ چیز نہیں دیکھ رہے، غصے میں آپ ایسے نہ ہوجائیں کہ اِدھراُدھر دیکھنا بھول جائیں، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اِدھراُدھر دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں