نادرا کی نئی ایپلی کیشن، پاکستانی شہری موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی، پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ موبائل ایپ سے متعلق اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں