کے پی میں بھی انتخابات 8اکتوبر کو کرائے جائیں ،گورنر
لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب میں انتخابات اکتوبر تک ملتوی ہونے اور دیگر امور کے حوالے سے اپنی رہائشگاہ پر وزیر قانون سمیت معاونین خصوصی سے طویل مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے افطار ڈنر بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی، قانونی و آئینی معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بھی طویل مشاورت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل کے استعفے سمیت مختلف آئینی و قانونی امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے،آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز قائم کریں،مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔ جمعہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج پر جائزہ اجلاس منعقد ہواوزیر اعظم نے کہاکہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔