اسلام آباد، امریکی خاتون کی گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد:تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں امریکی خاتون نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری پر گاڑی چڑھا کر شدید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل مسمی اسرار عباسی ولد دلدار سکنہ بری امام کارہائشی ہوں۔مورخہ 18.12.2022 کو بوقت تقریبا بارہ بجے دن گاڑی نمبر 740-BV جس میں امریکی خاتون سوار تھی۔سائل کے بھائی مسمی محمد مشتاق عباسی ولد محمد دلدار سکنہ بری امام کو ہٹ کیا اور سائل کا بھائی بےہوش ہوگیا۔ٹریفک پولیس اہلکار نے 15 اور 1122 کو کال کی اور سائل کا بھائی بائیکیا ٹیکسی موٹر سائیکل چلاتا ہے اور بچوں کاپیٹ پالتا ہے۔مورخہ 18.12.2022 کو سیکرٹریٹ چوک میں کراس کرتے ہوئے امریکی خاتون نے ہٹ کیا۔جس سے محمد مشتاق کا دایاں پاو¿ں بائیں ٹانگ اور تھائی (Buckd Joint) سے فریکچر ہے۔اس کے علاوہ مزید زخم بھی آئے ہیں، امریکی نیشنل خاتون سے مجرمانہ غفلت ارتکاب کرتے ہوئے بھائی مشتاق کو زخمی کیا ہے۔جو پولی کلینک میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے اندریں حالات بالا استدعاہیکہ مقدمہ کا اندراج کر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ نمبر 90/23 بجرم 337L1/337F5/279/427 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں