آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی، پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد :پاکستان نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کیلئے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا،دوست ممالک نے جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ حکام نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا ہے اورآئی ایم ایف کی شرط پر دوست ممالک سے ڈپازٹ کیلئے تحریری ضمانت دینے کی باضابطہ درخواست کی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے ڈپازٹ کیلئے فوری طور پر تاحال کوئی جواب نہیںتاہم تحریری یقین دہانی دینے کیلئے وقت مانگ لیا،ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے ڈپازٹ کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، تحریری یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات آگے بڑھیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیلئے باقی تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں