سانحہ ڈنک کے ملزمان کے ساتھ رعایت نہیں بھرتی جائیگی، ایس ایس پی کیچ

تربت: سانحہ ڈنک کے حوالے سے ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تربت، ڈنک ڈکیتی وقتل کیس کے تمام نامزد ملزمان گرفتار اور ریمانڈر پر ہیں، اس کیس کو منطقی انجام تک بہ ہر صورت پہنچا کر برمش اور اس کی فیملی کو انصاف کی راہیں ہموار کرینگے ۔ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے پولیس شفاف اور آزادانہ تحقیقات کررہی ہے، متاثرہ فیملی اور عوام پولیس کی انکوائری پر بھروسہ رکھیں ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔واقعہ کے فورا بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ بطور پولیس افسر میں نے خود موقع واردات پر جا کر حالات کا جائزہ لیا، پولیس نے فورا ایکشن لے کر کم مدت میں نا صرف اصل ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ایک سہولت کار کو بھی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر حراست میں لیا جن کے بارے مدعی سمیت کسی کو معلوم نہ تھا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایک موٹر سائیکل، جائے وقوعہ سے خالی خول اور سہولت کار سے کرولا گاڈی برآمد کیا ہے۔کریمینل جسٹس سسٹم میں پولیس کا کردار گیٹ کیپر کا ہے، پولیس اس کیس میں اب تک اہم پیش رفت حاصل کرچکی ہے۔کیس میں جو دفعات لگائے گئے ہیں ان کے بارے میں پولیس بہتر جانتی ہے، دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7ATC کا دفعہ کیس کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اس بارے میں کوئی بھی سنیئر وکیل عام شہری سے بہتر جانتا ہے۔کیس میں 302 کا دفعہ شامل ہے جس کی سزا موت ہے یہ دفعہ 7ATC سے زیادہ مضبوط ہے۔ریمانڈ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل لال جان بلوچ اور ڈی ایس پی عبدالستار رونجہ بھی موجودتھے، اس موقع پر ایس ایس پی تربت نے مزید کہا کہ چار سالہ معصوم برمش حملہ اور انکی ماں کو شہید کرنے کے عمل کو مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ بحیثیت عوام کے محافظ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہینگے اور قاتلوں کو کیفر کردر تک پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام ایماندای اور ذمہداری کے ساتھ اپنا کردار نبھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان اس وقت بھی پولیس کی تحویل میں ہیں اور تفتیش جار ی ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ واقعہ میں جو بھی کڑی ملوث ہوگی دھر لی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں