خضدار میں عوام کا سانحہ ڈنک کے خلاف مظاہرہ

خضدار: (انتخاب نیوز)تفصیلات کے مطابق خضدار میں سانحہ ڈنک کے خلاف سول سوسائٹی، طلباء تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں عام عوام نے خاصی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سانحہ ڈنک کے خلاف نعرہ بازی کی اور اعلی حکام سے اپیل کہ سانحہ ڈنک واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کہٹرے میں لائیں۔ خضدار مظاہرہ میں شرکاء نے بینرز اٹھائے رکھے تھے جن میں برمش کے حق میں اور مجرموں کے خلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ پورے بلوچستان میں سانحہ ڈنک کے خلاف مظاہرے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بلیدہ میں بھی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، برسوں بعد بلوچستان میں دیکھا جا رہا ہے کہ عام عوام بڑی تعداد میں کسی سانحہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں