کورونا وائرس کے133 کیس ،21مریضوں کی حالت تشویشاک ، مریض جاں بحق

اسلام آباد :ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے133 کیس رپورٹ ہوئے جن میں21 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرکوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5ہزار7ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 133 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح2.66فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 21 کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں559 افراد میں سے 41 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 7.33 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں120 میں سے07 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.83 فیصد رہی،کراچی میں 507افراد میں سے 39 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 7.69فیصد رہی ملتان میں 152 میں سے سے 8 کےٹیسٹ مثبت آئے جبکہ وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح5.26فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 259 افراد میں سے 3 کے ٹیسٹ مثبت ا?ئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.16فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں