علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی امین گنڈہ پور مبینہ طور پر روپوش ہوگئے ہیں۔بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ان کی رہائشگاہ الامین ہاﺅس پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر میں موجود تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈہ پورکے تمام نمبرز بند ہیں اور ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، تاہم ان کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments