وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ،اسلام آباد بار کا کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر اسلام آباد بار چودھری قیصر امام ایڈوکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بار رکن سید علی اصغر ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ اسلام آباد بار کے سیکرٹری رائے اسد نوید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی، غیر آئینی اقدام پر ہڑتال کی ہے، ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار کا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں