کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چالیس گھنٹے کے بعد انٹرنیٹ سروس کو واپس بحال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دن قبل کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس کو تین دنوں کیلئے معطل کر دیا گیا تھا جس سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا رہا، انٹرنیٹ سروس کو آج واپس بحال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں انٹرنیٹ بند کرنے کی وجہ ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا واقعہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں