ساہیوال، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 19 خواتین زخمی، ایک جاں بحق

ساہیوال (انتخاب نیوز) بھکر کے بعد اب ساہیوال میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواز شریف پارک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 19 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ اب تک مفت آٹے کے حصول کے لیے کئی افراد جان سے جاچکے ہیں جب کہ کچھ روز قبل بھکر میں ایک شہری آٹا لینے کی لائن میں بدنظمی کے سبب انتقال کرگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں