از خود نوٹس کیخلاف اپیل، وفاقی کابینہ کا عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل میں از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے، ازخود نوٹس لینے کا اختیار ف±ل کورٹ کو دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیرقانون کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے، مجوزہ قانون میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کا اختیار فرد واحد کی صوابدید نہیں رہےگا۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں