تربت، بلیدہ زامرانی بازار سے نوجوان لاپتہ، خاندانی ذرائع کی تصدیق

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلیدہ سے نوجوان لاپتہ۔ وارث ولد محمد موسیٰ، سکنہ الندور بلیدہ کو کل رات ساڑھے گیارہ بجے ایف سی اور سی ٹی ڈی پولیس نے سری کہن چلو کے زامرانی بازار سے غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔ انکے فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکار اہلکاروں نے کہا کہ کل صبح تربت پولیس تھانہ آ کر خبر لے لیں، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم صبح وہاں گئے تو پولیس کا کہنا تھا کہ وہ وارث ہمارے پاس نہیں ہیں اور نا ہی ہم اسے گرفتار کیا ہے، وارث کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، والد کی وفات کے بعد وہ گھر کے اخراجات کیلئے محنت مزدوری کرتے رہے ہیں، وہ کئی سال متحدہ عرب امارات میں بھی مزدوری کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں