حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کی خواہاں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے، حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹرینز کے 18 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خواتین پارلیمنٹرینز کے فعال کردار کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 51 فیصد ہیں ،قانون سازی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پنجاب میں اپنی دور حکومت میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے جن میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی شامل تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں