پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 35 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکارڈ کمی

کراچی (انتخاب نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اب 4 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ 24 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں