گزشتہ پانچ سال سے التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں گزشتہ 5 سال سے التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کر دیں۔گزشتہ 5 سال میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد مقدمات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوا ہیں جن میں سے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 51 ہزار 744 ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التوا ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں 85 ہزار 781 اور پشاور ہائی کورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17 ہزار 104 جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات زیر التوا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں