ترک حکومت نے بجلی، گیس کی قیمتیں کم، اجرتیں بڑھانے کا اعلان کردیا

استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے جبکہ اجرت میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کی جائے گی جبکہ صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کم از کم اجرت میں اضافہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور جلد اس کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جنوری میں بھی حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں 55 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ صدر نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو رواں سال دوبارہ اجرت میں اضافہ کیا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ سال بھی ترکیہ حکومت نے کم از کم اجرت میں 3 گنا اضافہ اور پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں