پاکستان ہاوسنگ اسکیم، پرانے لوگوں کے نام منسوخ، من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کا خدشہ

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم حکام کاانوکھاڈرامہ، کوئٹہ میں اسکیم کے الاٹیزکے نام اشتہارات اسلام آباداورپشاورکے اخبارات میں شائع کرنے لگے، پرانے لوگوں کے الاٹمنٹ منسوخ کرکے من پسندافرادکوپلاٹ الاٹ کرنے کاخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے، متاثرہ الاٹیزنے حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس، حکومت پاکستان کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پی ایچ اے ایف ریذیڈنسی کچلاک روڈپرواقع ہے جہاں پرملازمین ودیگر افراد کیلئے گھربنانے کاکام جاری ہے اسکیم کے تحت الاٹمنٹ کیلئے اشتہارات جاری کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں