اسپیکر قومی اسمبلی کی غیر حاضر اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کی رولنگ، ایوان میں طلب کرلیا
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے غیرحاضر دس اعلی افسران کے خلاف کاروائی کی رولنگ جاری کردی افسران کو طلب کرلیا گیا ،وزارتوں کو ہنگامی بنیاد پر پیغام سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، اعلی افسران کے خلاف تحریک استحقا ق متعلقہ کمیٹی کے سپردکردی گئی، بیوروکریسی کی طرف سے قومی اسمبلی کا استحقا ق مجروح ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔جمعہ کو اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ کاروائی کے منٹس سے آگاہی کے لئے گریڈ 20 کے آفیسرز کے نہ آنے کا معاملہ بہت افسوسناک ہے ۔ صرف ایک وزارت سے گریڈ 20 کا افسر آیا ہے ۔وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ دس وزارتوں کے آفیسرز نہیں آئے وزیر پارلیمانی امور نے درخواست کی اسپیکر(آپ) رولنگ دیں حکومت کی طرف سے ان سیکرٹریز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ یہاں وزرا آتے ہیں لیکن گریڈ 20 کے افسران نہیں آتے۔ نہ آنے والے افسران کے سخت کاروائی ہونی چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ جاری کی جو افسران نہیں آئے ان کے خلاف میں بھی ایکشن لوں گا اور حکومت بھی لے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے گریڈ 20 کے افسران نہ آنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھی بھیج دیا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس سوموار دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا ۔