بھارتی شہر اندور میں مندر کا فرش بیٹھنے سے اموات 35 تک پہنچ گئیں
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے شہر اندور میں مندر کا فرش بیٹھ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اندور میں ہزاروں افراد ایک اہم مذہبی دن کا جشن منا رہے تھے کہ فرش بیٹھ جانے سے وہ سیڑھیوں سے آنے والے پانی کے تالاب میں ڈوب گئے۔اندور کے ضلعی مجسٹریٹ الایاراجا ٹی نے فون پر بتایا کہ 35 افراد ہلاک ہوئے، ایک شخص تاحال لاپتا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔
Load/Hide Comments