رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب تک پہنچ گیا

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا۔مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں